اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پیٹرول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت نے اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس 1 ماہ کے لیے معاف کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس وزیرِ اعظم کے عوامی ریلیف اور سبسڈی اقدام کے تحت معاف کی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہری ایکسائز آفس اسلام آباد سے بغیر کسی فیس موٹر سائیکل اپنے نام کروا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے محکمۂ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

عرفان میمن کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل ٹرانسفر کے لیے محکمۂ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز لگائے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں