ایران نے امریکا سے سیز فائر مذاکرات روک دیے، امریکی اخبار

ایران نے امریکا سے سیز فائر مذاکرات روک دیے، امریکی اخبار
ایران نے امریکا سے سیز فائر مذاکرات روک دیے، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات روک دیے اور جنگ بندی بات چیت سے بھی انکار کردیا۔ 

امریکی اخبار کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

تین سینئر ایرانی عہدیداروں نے امریکی اخبار سے گفتگو کی اور کہا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی بات چیت میں مزید شامل نہیں ہوگا۔ 

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین میں امریکی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی عارضی جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔

سینئر ایرانی ذرائع کا کہنا تھا کہ تہران نے امریکا کے بات چیت کے لیے پیشگی شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی شرائط میں حملے روکنا، دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت اور نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا شامل ہے۔

ادھر بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں دونوں ملکوں نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں