وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ 

وزیراعظم نے آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کیساتھ ایسے کھڑے رہیں گے جیسے سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان دیگر ممالک کیساتھ ملکر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرر ہا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے موجودہ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے خطے میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں