جنگ بندی کے بعد شہباز شریف اور ایرانی صدر کا پہلا رابطہ

جنگ بندی کے بعد شہباز شریف اور ایرانی صدر کا پہلا رابطہ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا اور ایران جنگ بندی کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پہلا رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان 45 منٹ تک ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔ 

ایرانی صدر نے شہباز شریف کو اپنا 2 رکنی وفد پاکستان بھیجنے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پاکستان آرہے ہیں۔

دوسری جانب ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ بندی ایران کے مطلوبہ عمومی اصولوں کے مطابق ہے، جنگ بندی ہمارے عظیم شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کا نتیجہ ہے، آج سے ہم سفارتکاری اور دفاع کے میدان میں مزید متحد رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جمعے کو مذاکرات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر اسلام آباد میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں