پولیس نے کراچی سے لاپتہ 6 افراد کا سراغ لگا لیا، رپورٹ عدالت میں جمع

پولیس نے کراچی سے لاپتہ 6 افراد کا سراغ لگا لیا، رپورٹ عدالت میں جمع
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 6 افراد کا سراغ پولیس نے لگا لیا اور رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ جمشید ٹاؤن تھانے کی حدود سے لاپتہ محمد آصف، سمیع اللّٰہ اور رضویہ سوسائٹی سے لاپتہ مجید، شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ جہانزیب گھر واپس آ چکے ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ گلشنِ اقبال سے لاپتہ ریما نے پسند کی شادی کر لی ہے، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ مسرت ایدھی ہوم میں موجود ہیں۔

پولیس رپورٹس اور درخواست گزاروں کے وکلاء کے اطمینان کے بعد عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں