تھائی لینڈ کی بحری جہاز پر حملے میں عملے کے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق
بنکاک(اے ایف پی) تھائی لینڈ نے آبنائے ہرمز میں حملے کی زد میں آنےوالے بحری جہاز کے عملے کے تین افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔تھائی وزیرخارجہ نے جہازکے 20 افرادکوبچانےپرعمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ سیاساک پھوانگ کیٹکیو نے بدھ کومیڈیا سےگفتگو میں بحری جہازکے عملے کے تین افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔
Load/Hide Comments




