لبنان نے اسرائیلی حملے ختم کروانے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

لبنان نے اسرائیلی حملے ختم کروانے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا
وزیراعظم لبنان نواف سلام (دائیں) - وزیراعظم پاکستان شہباز شریف (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل
وزیراعظم لبنان نواف سلام (دائیں) – وزیراعظم پاکستان شہباز شریف (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل

لبنان نے اسرائیل کے حملوں کو فوری ختم کروانے پر پاکستان سے تعاون مانگ لیا۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ 

وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کےلیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

لبنان کے وزیراعظم نے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کےلیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کروانے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں