اہم دستاویز کھو جانے پر تھانے جانے کی ضرورت نہیں

اہم دستاویز کھو جانے پر تھانے جانے کی ضرورت نہیں
—جیو نیوز اسکرین گریب
—جیو نیوز اسکرین گریب

پنجاب میں اہم دستاویز کھو جانے کی صورت میں تھانے جانے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی۔

پنجاب کے شہریوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گم شدگی رپورٹ کے لیے اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

دستاویز کی گمشدگی کی رپورٹ اب گھر بیٹھے درج کرائی جا سکے گی بلکہ ایف آئی آر بھی گھر پر موصول ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔

پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہو گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں