کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافر پریشان
کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

کراچی سے لاہور کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر ہوگئی، جس کے باعث مسافر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔  

مسافر شام 6 بجے سے پرواز کی روانگی کی منتظر ہیں۔ چار بجے سے ایئرپورٹ پہنچنے 125 سے زائد مسافروں نے احتجاج کیا اور اس دوران ایئرپورٹ پر مسافروں اور ایئر لائن کے عملے کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ 

مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی کا وقت رات 2:20 بجے بتایا جارہا ہے۔  

ادھر نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پرواز آپریٹ کرنے کیلئے لاہور سے جہاز کی آمد کے منتظر ہیں۔ لاہور سے آنے والے جہاز سے ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، کراچی آمد پر جہاز کی مرمت کے بعد پرواز روانہ ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں