افغانی ہمارے بہن بھائی، بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانی ہمارے بہن بھائی ہیں، ان کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیبر میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ افغانستان جانے والے افغان پناہ گزینوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے افغان شہریوں کا رضاکارانہ انخلا جاری ہے، صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کےخلاف کارروائی جاری ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ غیر قانونی افغانیوں کو نکالنا وفاق کا فیصلہ ہے، جس پر عمل درآمد کر رہے ہیں، قومی ایشوز پر وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد ہماری مجبوری بن جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانی ہمارے بہن بھائی ہیں، کسی کو ان کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments




