بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنا شریعت، ملکی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ

بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنا شریعت، ملکی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ
بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنا شریعت، ملکی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں میں قرار دیا ہے کہ بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنا نہ صرف اسلامی شریعت بلکہ ملکی قانون کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے مٹھی خان کی وراثتی زمین پر قبضے کے تنازع میں بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی، عدالت نے اصل وارثوں کو شرعی حصص دینے کا حکم برقرار رکھا۔

جسٹس عرفان سعادت خان کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ فراڈ سے حاصل شدہ جائیداد پر کسی کا کوئی قانونی حق نہیں ہوتا، جعلی انتقالات اور ان کی بنیاد پر ہونے والی تمام قانونی کارروائیاں بھی غیر مؤثر ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ جرگہ یا کوئی قبائلی روایت قرآن و سنت کے خلاف کسی وارث کا حق ختم نہیں کر سکتی، وراثتی زمین صرف اسلامی قانونِ وراثت کے مطابق تقسیم ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ریونیو ریکارڈ میں انتقالِ ملکیت حتمی ثبوت نہیں سمجھا جاسکتا، خواتین کے وراثتی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا قابلِ قبول نہیں ۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں