ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان

ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان
ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان

قطر میں فورس میجور ختم ہوتے ہی ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ 

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ستمبر تک ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر پابندی ختم ہوسکتی ہے، ایل این جی سپلائی سے متعلق قطر نے اگست تک فورس میجور (Force Majeure) کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق قطر میں فورس میجور ختم ہونے سے ستمبر سے ایل این جی سپلائی بہتر ہو جائے گی۔ ستمبر میں پاور سیکٹر کی ایل این جی طلب بھی کم ہو جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق ایل این جی کنکشنز پر عائد پابندی ہٹانے کا حتمی فیصلہ سپلائی صورتحال دیکھ کر ہوگا۔ 

ایل این جی سپلائی معطلی کے بعد مئی میں ایل این جی کنکشن روک دیے گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں