پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں بنگلادیش، سری لنکا، ترکیہ سے کم، بھارت کے برابر ہیں، علی پرویز

پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں بنگلادیش، سری لنکا، ترکیہ سے کم، بھارت کے برابر ہیں، علی پرویز
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلادیش، سری لنکا اور ترکیہ سے کم اور بھارت کے برابر ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات پر وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی کہ عوام کو پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کا بینچ مارک معلوم ہوناچاہیے۔ 

اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو صوابدیدی فیصلوں سے پاک نظام کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا۔ تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر تمام اراکین نے اتفاق کیا اور شفافیت بڑھانے پر زور دیا۔ 

وفاقی وزیر علی پروز ملک نے کہا آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش سے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، آبنائے ہرمز بند ہونے سے کمیٹی کی ذمہ داری مزید اہم ہوگئی۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلادیش، سری لنکا اور ترکیہ سے کم اور بھارت کے تقریباً برابر ہیں۔ 

علی پرویز ملک نے کہا کہ درآمدی ڈیزل پر انحصار کم کرنے کے لیے ریفائنری پالیسی میں ترامیم تجویز کر دی ہیں، مقامی ڈیزل پیداوار میں اضافہ پاکستان کی توانائی سلامتی کو مزید مضبوط بنائے گا۔ 

انھوں نے کہا پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس حتمی ہوگا جس کے بعد سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں