جدہ میں مینگو فیسٹیول: چونسہ، سندھڑی اور انور رٹول پر خریداروں کی خصوصی توجہ

جدہ میں مینگو فیسٹیول: چونسہ، سندھڑی اور انور رٹول پر خریداروں کی خصوصی توجہ
جدہ میں مینگو فیسٹیول: چونسہ، سندھڑی اور انور رٹول پر خریداروں کی خصوصی توجہ

پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے جدہ میں ’’مینگو فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے آموں کو خصوصی طور پر صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔

اس موقع پر چونسہ، سندھڑی اور انور رٹول نے خریداروں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔

قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی نے بتایا کہ پاکستان سے ماضی میں سعودی عرب کو 7 ہزار ٹن سے زائد آم برآمد ہوتے تھے۔

جدہ میں مینگو فیسٹیول: چونسہ، سندھڑی اور انور رٹول پر خریداروں کی خصوصی توجہ

تاہم موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی حالات کی وجہ سے اس سال پاکستان سے آم کی مجموعی برآمدات 7 سے 8 کروڑڈالر تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

پاکستانی سفارتخانے میں منسٹر آف ٹریڈ ڈاکٹر شگفتہ زریں کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستانی آم کو سعودی مارکیٹ میں جگہ مل رہی ہے، اس سے ملک کو زرمبادلہ ملے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں