بھارت نے آب دوزوں پر 12 ایٹمی وارہیڈ نصب کر دیے، ملیحہ لودھی
سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان اور بھارت میں ایک اور جنگ کے خطرے کا بتا دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں جنگ کے خطرے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات آرہی ہیں کہ بھارت نے عملی طور پر اپنی آب دوزوں پر 12 سے زیادہ جوہری وار ہیڈ نصب کر دیے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Load/Hide Comments




