انتہاپسندی و اسلامو فوبیا کے تدارک میں مسلم ورلڈ لیگ کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم

انتہاپسندی و اسلامو فوبیا کے تدارک میں مسلم ورلڈ لیگ کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انتہاپسندی و اسلاموفوبیا کے تدارک میں پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر العیسیٰ کا او آئی سی کی وزارتی کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔  

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مسلم دنیا کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور خطے کی موجودہ صورتحال میں کردار کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم نے انتہاپسندی و اسلامو فوبیا کے تدارک میں پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر العیسیٰ نے خطے میں امن کی حالیہ کوششوں میں وزیراعظم کے کلیدی کردار، اسلام آباد مفاہمت پر دستخط کے سلسلے میں نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے درمیان مشترکہ ترجیحات پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں