راولاکوٹ: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا حملہ، رینجرز اہلکار شہید، ایک زخمی

راولاکوٹ: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا حملہ، رینجرز اہلکار شہید، ایک زخمی
---جیو نیوز گریب
—جیو نیوز گریب

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورس اور شہریوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 1 رینجرز اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح مسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولا کوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے امن و امان کی صورتِ حال کنٹرول کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو پولیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی مدد کے لیے تعینات رینجرز کی نفری صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کے لیے موقع پر پہنچی تو کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے فائرنگ کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں