ڈاکٹر آکاش کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل کے 2 واقعات پر تشویش ہے، ڈاکٹر آکاش کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس ڈاکٹر آکاش قتل کیس پر کام کر رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، رینجرز پر حملے میں ملوث سارے لوگ پکڑے گئے، بلوچستان کی دہشت گردی میں خوارج ملوث ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آٹے کا بحران بالکل ہوا ہے، گندم کی قیمت صوبائی معاملہ ہے تاہم وفاق نے کہا ہے کہ سارے صوبوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑا صوبہ گندم کی 4000 روپے من قیمت نہیں مان رہا تھا، گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، فوڈ آئٹمز کو ڈی ریگولیٹ نہیں کرنا چاہیے، گندم ایکسچینج کا پورا نظام ہونا چاہیے۔




