ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر 37 افراد معطل، سعید غنی
سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے میں 37 افراد کو معطل کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ محتسب کے حکم پر ایک اور انکوائری کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی نے رپورٹ 19 جون کو جمع کروائی جس کے آنے کے بعد ہم نے 37 افراد کو معطل کیا۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے 37 افراد کو نام کے ساتھ نامزد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی معاملے پر 10 لوگوں کو شوکاز جاری کردیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کا علاج جاری ہے، بیماری سے متاثرہ افراد کے کوائف راز میں رکھے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کسی خاندان میں پتہ چلے کہ اس کا بچہ ایچ آئی وی مثبت ہے تو ان کا پریشان ہونا بنتا ہے۔
Load/Hide Comments




