کراچی: بچے سے بد فعلی و قتل کے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں لی مارکیٹ میں 6 سال کے بچے سے بد فعلی اور قتل کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر چار ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے مطابق ملزم حمزہ نے بچے سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا۔
ملزم نے کہا کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا، پولیس کے ڈر کی وجہ سے بچے کی لاش چھپا دی تھی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچے کا پڑوسی ہے، ملزم نے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش بوری میں چھپا دی تھی۔
ملزم کے بھائی، والد اور چچا کو سہولت کاری پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ نیپئر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




