بینک اور مالیاتی ادارے کیش لیس معیشت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں: وزیراعظم

بینک اور مالیاتی ادارے کیش لیس معیشت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں: وزیراعظم
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کیش لیس معیشت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں۔

کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے سے پائیدار معاشی ترقی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کیوآرکوڈ استعمال کرنے والے مرچنٹس کی تعداد میں 300 فیصد اضافے پر معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کی بھی ہدایات  کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں