آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع
مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگااور قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا نادر موقع ہوگا۔ یہ منفرد لمحہ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2بج کر 26منٹ اور44سیکنڈ پر وقوع پذیر ہوگا، خانہ کعبہ کا سایہ نظرنہیں آئیگا۔یہ ایک ایسا منفرد لمحہ ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان کمپاس یا موبائل ایپس کے بغیر بھی انتہائی درستگی کے ساتھ قبلے کی سمت معلوم کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments




