فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل، میسی کا جادو یا انگلش یلغار، اٹلانٹا معرکے پر دنیا کی نظریں
ٹورنٹو، کینیڈا (شکیل یامین کانگا) دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور انگلینڈ 24سال بعد فیفا ورلڈکپ میں مدمقابل ہونگی، ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میں بدھ کو امریکہ کے اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دنیا منتظر ہے کہ میسی کا جادو چلتا ہے یا انگلش یلغار کامیاب ہوتی ہے۔ ارجنٹائن کی امیدیں میسی سے وابستہ ہیں۔ ارجنٹائن جیتے گا یا انگلینڈ اس کی پیشگوئی کیلئے اوپٹا (Opta) کے سپر کمپیوٹر کا بھی سہارا لیا گیا ہے۔ سپر کمپیوٹر نے انگلینڈ کے مقررہ وقت میں جیتنے کے امکانات کو 38.9فیصد قرار دیا ہے جبکہ ارجنٹائن کی جیت کے امکانات 34.1فیصد ہیں۔
Load/Hide Comments




