امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے، گورنر سندھ نہال ہاشمی
امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور شہریوں نے جان کا نذرانہ دیا، وہ شہید ہیں، امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر پچھتا رہے ہوں گے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں پیغام امن کمیٹی کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کی توقیر کرنا لازمی ہے، انہیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لیں گے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سوچ اور فکر کو آگے لےکر چل رہی ہے، ہمارا فوجی بارڈر پر اس لیے کھڑا نہیں ہوتا کہ چند ہزار تنخواہ ملے۔

مولانا طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ افواج کیخلاف بیان دینے والوں کے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں