فضل الرحمان کے بیان سے شہداء کے ورثا کی دل آزاری ہوئی، پنجاب اسمبلی میں تیسری قرارداد

فضل الرحمان کے بیان سے شہداء کے ورثا کی دل آزاری ہوئی، پنجاب اسمبلی میں تیسری قرارداد
پنجاب اسمبلی بلڈنگ(فائل فوٹو)۔
پنجاب اسمبلی بلڈنگ(فائل فوٹو)۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف تیسری مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا ارشد نے ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوائی۔ 

قرارداد کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی یکجہتی کے منافی ہے، ان کے بیان سے شہدائے پاکستان کے ورثا کی دل آزاری ہوئی۔ 

قرارداد کے متن کے مطابق مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں، ان کے کردار پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ 

قرار داد میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو استحکام پاکستان کی کوششوں پر خراج تحسین اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات، بہادری اور قیادت کو سلام پیش کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں