واشنگٹن: محسن نقوی کی بوئنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات، 16 نئے طیاروں کی خریداری پر بات چیت

واشنگٹن: محسن نقوی کی بوئنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات، 16 نئے طیاروں کی خریداری پر بات چیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی۔فوٹو: فائل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں طیارہ ساز کمپنی کے صدر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے آپشنز پر بات چیت کی گئی اور بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے طیارہ سازی کی صنعت میں کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا اور نئے طیاروں کی جلد خریداری میں تعاون کی یقین دہانی پر صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں نجی ایئرلائن کمپنی کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی موجود تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں