نورین نیازی کی 1 ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

نورین نیازی کی 1 ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
نورین نیازی— فائل فوٹو
نورین نیازی— فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کو نورین نیازی کی گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ نورین نیازی پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نورین نیازی پر ریاستی اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی آ ر کے مطابق بانیٓ پی ٹی آئی کی بہن نے سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین و دھمکی آمیز مواد پھیلایا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں