بانی کی رہائی کیلئے کارکن پرامن جدوجہد جاری رکھیں، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی کے لیے پرامن جدوجہد جاری ہے۔
لوئر دیر کے علاقے جندول منڈا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہا کہ کارکن قانون کا احترام کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر مؤثر کردار ادا کریں۔
انھوں نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور پُرامن احتجاج تحریک کی اصل طاقت ہے۔
Load/Hide Comments




