کراچی: گلستان جوہر سے نوجوان کی لاش ملنے کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

کراچی: گلستان جوہر سے نوجوان کی لاش ملنے کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نوجوان کی لاش گلستان جوہر سے ملنے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مقتول کا موبائل فون ابتک نہیں مل سکا، جبکہ واقعے سے ایک روز پہلے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے تھے۔ پولیس مختلف زاویوں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

میر رضا علی کی گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ میر رضا علی صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا۔

پولیس ان لائن سروس کے ٹیکسی ڈرائیور تک پہنچ گئی جس کا کہنا ہے کہ اس نے مقتول کو گلستان جوہر میں اس کے کچن پر چھوڑا تھا۔ ٹیکسی ڈرائیور کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ 

مقتول کے والد کا بتانا ہے کہ وہ آئی بی اے کا طالب علم تھا اور پانچ سال سے کاروبار کر رہا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں