اسرائیلی فوج کے 14 اہلکار بغاوت پر جنگی ڈیوٹی سے برطرف

اسرائیلی فوج کے 14 اہلکار بغاوت پر جنگی ڈیوٹی سے برطرف
اسرائیلی فوج کے 14 اہلکار بغاوت پر جنگی ڈیوٹی سے برطرف

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے 14 اہلکار بغاوت پر جنگی ڈیوٹی سے برطرف کردئیے گئے۔ سینئر کمانڈر کے ساتھ تنازع کے بعد درجنوں فوجی ہتھیار چھوڑ کر فوجی اڈ ے سے فرار ہوگئے تھے۔ سدی تیمان فوجی اڈہ اس سے قبل بھی فلسطینیوں پر تشدد الزامات کے باعث تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی اسرائیل میں واقع سدی تیمان فوجی اڈے پر مبینہ بغاوت اور اجتماعی طور پر ڈیوٹی چھوڑنے کے واقعے میں ملوث گواتی بریگیڈ کی تزبار بٹالین کے 14 اہلکاروں کو 30 روز کی فوجی قید کی سزا سناتے ہوئے انہیں مستقل طور پر جنگی ڈیوٹی سے بھی برطرف کر دیا ہے۔ فوج کے مطابق یہ اہلکار جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں شامل تھے، جس میں درجنوں فوجیوں نے اپنے ہتھیار چھوڑ کر فوجی اڈہ ترک کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام ایک سینئر کمانڈر کی جانب سے نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش پر اختلاف کے بعد کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں