فوت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حقدار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوت شدہ ملازمین کی وراثت پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
4 صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں، پنشن کے حق دار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہی ہو سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صرف قانونی وارث ہونا بہن بھائیوں کو متوفی ملازمین کی پنشن کا حق دار نہیں بناتا، پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے رولز کے مطابق ہی ہو سکتی ہے۔
عدالت نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل خارج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
Load/Hide Comments




