ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان میں آبادی کے مطابق انتظامی یونٹس بنیں، خالد مقبول صدیقی

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری نے بھی وہی کہا جو ہم نے کہا تھا، صوبےکی شکل ون یونٹ کے بعد ختم ہوئی مگر ویسے ہی بحال نہیں ہوئی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان میں آبادی کے مطابق انتظامی یونٹس بنیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتظامی یونٹ کی سرحدوں کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی گئی، پاکستان دھرتی ماں ہے اور چاروں صوبے اس کا حصہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ناقابل تقسیم جو چیز ہے وہ ہمارا وطن ہے، صوبوں کی تقسیم کا تقاضہ پاکستان کا آئیں کرتا ہے۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آج یکم اگست ہے، ماہ آزادی جس کا براہ راست سب سےنظریاتی رشتہ ہے۔
انھوں نے کہا آئین میں طریقہ کار بتایا گیا ہے اب وہ قابل عمل نہیں رہا، ہم نے قومی اسمبلی میں ترمیم پیش کی تھی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں آج جو صوبے ہیں وہ لسانی بنیادوں پر ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان میں آبادی کے مطابق انتظامی یونٹس بنیں۔




