کراچی: گاڑی سے جلی ہوئی لاش ملنے کے کیس میں ملزم اور اس کے ساتھی کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گاڑی سے جلی ہوئی لاش ملنے کے کیس میں ملزم ذیشان ناز اور اس کے ساتھی کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
سرجانی ٹاؤن میں گاڑی سے جلی لاش ملنے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی، پولیس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والے تاجر ذیشان ناز اور ساتھی ضیغم کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے چاول کے کیڑے مارنے والی گولیاں کھلا کر مزدور قربان حسن کو بے ہوش کیا اور پیٹرول چھڑک کر اُسے آگ لگا دی تھی، ملزم ذیشان نے اپنے کپڑے مقتول کو پہنا کر شناخت چھپانے کی کوشش کی تھی۔
ملزم نے واردات کو حادثہ یا خودکشی قرار دینے کی کوشش کی، ملزم ذیشان ناز نے قرضہ داروں سے بچنے کے لیے بے گناہ مزدور کا قتل کیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments




