کراچی: نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے عمارت کے اندر راستہ بتانے والی ایپ تیار کرلی

کراچی: نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے عمارت کے اندر راستہ بتانے والی ایپ تیار کرلی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے عمارت کے اندر راستہ بتانے والی ایپ تیار کرلی، آگمینٹڈ ریئلیٹی پر مبنی ایپ عمارت کے اندر متعلقہ دفتر یا کمرے تک پہنچانے میں رہنمائی کرتی ہے۔

 یہ ایپ انٹرنیٹ یا جی پی ایس کے بغیر صارف کو مرحلہ وار مطلوبہ دفتر یا کمرے تک پہنچاتی ہے، جبکہ غلط سمت اختیار کرنے پر فوری نیا راستہ بھی تجویز کرتی ہے۔

نجی انسٹیٹیوٹ میں سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ “ٹیک نوا” منعقد کیا گیا، جہاں 35 سے زائد جامعات کے طلبہ نے 45 سے زیادہ جدید منصوبے نمائش کے لیے رکھے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ایپ کو جامعات کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، شاپنگ مالز اور سرکاری دفاتر میں بھی استعمال کے قابل بنایا جائے گا، تاکہ عمارتوں کے اندر نیویگیشن مزید آسان، تیز اور مؤثر ہو سکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں