میر رضا کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ

میر رضا کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کے رہائشی میر رضا علی کے والد میر حسین نے بیٹے کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے میر حسین کا کہنا ہے کہ میر رضا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے درخواست دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کی اب تک کی تفتیش اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل میر رضا علی خان کے والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

’جیو نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے میر رضا علی کے والد حسین رضا کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا جبکہ اس کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بیٹے کے چہرے، جسم اور ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو جلایا گیا، اسے پیچھے سے گولی ماری گئی، میڈیکل رپورٹ صرف گولی لگنے کی کیوں آئی ہے؟ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا کیوں نہیں بتایا گیا؟

واضح رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں