لیاقت بلوچ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

لیاقت بلوچ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، پوری امت کی خواہش تھی کہ عالم اسلام، ملت اسلامیہ کے لیے متحد ہو۔

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے دفاع، صنعت و تجارت کے لیے بہت اہم ہوگا، معاہدے میں وسعت لا کر قطر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلادیش کو بھی شامل کیا جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی اڈے مسلم ممالک کی حفاظت نہیں بلکہ امریکی عزائم کے تحفظ کے لیے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں