کراچی: ناردرن بائی پاس پر سیکیورٹی گارڈ نے بھارتی نیولا مار ڈالا

کراچی کے نادرن بائی پاس پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے بھارتی نیولا مار ڈالا۔
محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق نیولے کو ممکنہ طور پر پالتو جانوروں کو نقصان پہنچانے کے خدشے کے پیشِ نظر مارا گیا۔
محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق نیولا پاکستان، بھارت، نیپال اور جنوبی ایشیاء کے بعض دیگر علاقوں میں پایا جاتا ہے، یہ جانور انسانی آبادی کے قریب کوے، گلہری اور چڑیا کی طرح عام طور پر دیکھا جاتا ہے۔
محکمۂ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ نیولا ماحول دوست اور بے ضرر جانور ہے، اسے نہیں مارنا چاہیے۔
Load/Hide Comments




