بھارت میں 784 کھرب روپے کے ٹاٹا گروپ پر کنٹرول کی جنگ تیز
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں 280 ارب ڈالر( 784 کھرب روپے ) کے ٹاٹا گروپ پر کنٹرول کی جنگ تیز، چیئرمین این چندرشیکھرن مستعفی ہونگے، قیادت تبدیلی پر گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق موجودہ چیئرمین این چندرشیکھرن کی رخصتی کو ٹاٹا ٹرسٹس کے سربراہ نویل ٹاٹا کے لیے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، دونوں کے درمیان گروپ کی حکمت عملی اور آئندہ قیادت سمیت متعدد معاملات پر اختلافات رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




