ایک سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں: محمد حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی — فائل فوٹو
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی — فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 1 سال میں سب ریل گاڑیاں اپ گریڈ نہیں ہو سکتیں۔

ملتان میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں اصلاحات کی ہیں، خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم قراقرم ، ملت سمیت دیگر ٹرینوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 88 ارب سے 115 ارب روپے تک ریونیو کو لے گئے ہیں، جبکہ لیز کی آمدن 8 ارب سے 16 ارب روپے تک لے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا ہے کہ روہڑی تا کراچی ٹریک کو اپ گریڈ کریں گے، روہڑی سے ملتان تک ٹریک پر بھی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ریلوے کی بہتری کے لیے صوبوں سے بھی بات کی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں