آزاد کشمیر : لیپا ویلی میں نجی اسکول کے بچوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، 50 سے زائد بچے و اساتذہ سوار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

آزاد کشمیر کی وادی لیپا ویلی میں سیاحتی پہاڑی مقام بارہ ہزاری جانے والی نجی اسکول کے بچوں کی 3 گاڑیاں شدید بارش کے باعث پھنس گئیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں میں بچوں اور ٹیچرز سمیت 50 سے زائد افراد سوار ہیں، بچوں اور اسکول اسٹاف کی مدد کے لیے مقامی افراد روانہ ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر عامر احمد کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی معمول کی بات ہے، تمام بچے اور اسکول اسٹاف محفوظ مقام پر موجود ہیں، راستہ کلیئر ہوتے ہی بچوں اور اسٹاف کو ریسکیو کرلیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں