سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 700 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کروا دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 700 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کروا دی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم میں لانگ حج پیکج کے تحت صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی ہیں۔

پنجاب سے 46 ہزار 400، سندھ 23 ہزار 500، خیبر پختون خوا سے 11 ہزار 300 عازمین نے پہلی قسط جمع کرائی جبکہ اسلام آباد سے 3933، بلوچستان 2555، گلگت بلتستان 677 اور آزاد کشمیر سے 362 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کرائی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، 3 دن میں حج واجبات کی پہلی قسط کی مد میں 55 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں ہوئیں۔

بلوچستان میں آن لائن ادائیگی کا تناسب 72 فیصد رہا۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2027ء پر جانے کے خواہش مند حج پورٹل پر کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں