وزیراعظم کی فصلوں کی پیداوار کے قومی تخمینوں کا جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی فصلوں کی پیداوار کے قومی تخمینوں کا جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے فصلوں کی پیداوار کے قومی تخمینوں کا جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں زرعی شعبے کی اصلاحات پر غور کیا گیا، اس موقع پر گندم کی طلب، کاشت کے رقبے اور آئندہ فصل کی پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس شہباز شریف نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کی معاونت ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زرعی تحقیق کے اداروں کو مزید فعال بنایا جائے اور چھوٹے کسانوں کو زرعی جدت سے استفادہ یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین سے زرعی تربیت کے بعد طلباء کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے، چین میں تربیت کے لیے طلباء کے انتخاب میں میرٹ کو ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ فصلوں کی پیداوار کے قومی تخمینوں کا جامع پلان مرتب، این اے آر سی اور پی اے آر سی کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے۔

دوران اجلاس نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کی اصلاحات کی منظوری دی گئی جبکہ شرکاء کو وزارت فوڈ سیکیورٹی سے زرعی اصلاحات پر پیشرفت سے آگاہی دی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں