حکومت نے ججز کی بےتوقیری کی، پی ٹی آئی کیخلاف احکامات پر فوری عمل ہوتا ہے، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ججز کی بےتوقیری کی، پی ٹی آئی کے خلاف احکامات پر فوری عمل ہوتا ہے۔
ہنگو میں خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حکم پر 15 منٹ میں پولیس پہنچ گئی تھی، عدالتوں نے 2 دن کا وقت دیا مگر حکم ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ امیر و غریب کے لیے ایک قانون چاہتے ہیں، اداروں اور عدالتوں کو سوچنا ہوگا ملک کس طرف جا رہا ہے، صنعت تباہ، لوگ اور پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ معیشت تباہ، نوجوان بے روزگار اور کسان خودکشیاں کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا کا ریونیو 200 ارب روپے تک پہنچائیں گے۔
Load/Hide Comments




