لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور میں جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی ادویات، انجیکشنز اور دیگر سامان چوری ہوگیا، اے ایم ایس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ترجمان جنرل اسپتال لاہور کے مطابق 21 اگست کی شام ایمرجنسی وارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپےمالیت کی ادویات اور دیگر سامان غائب پایا گیا، اے ایم ایس نے ادویات چوری کی ایف آئی آر درج کروا دی۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سے ادویات چوری کے واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر فریاد نے ابتدائی رپورٹ پرنسپل ڈاکٹر فاروق افضل کو پیش کردی اور ادویات کے ریکارڈ کی پڑتال کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تین ملازمین کو ملازمت سے معطل کردیا گیا، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ادویات چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں