بانی پی ٹی آئی، ان کی فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے بے بنیاد توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، ایک توہین عدالت ہوئی کہ شفا اسپتال کے باہر ٹولیوں میں لوگ کس نے جمع کیے، بانی پی ٹی آئی، ان کی فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پوری طرح عملدرآمد کیا، عدالت نے واضح کہا تھا کوئی بیان بازی نہیں ہوگی لیکن میڈیا ٹاک کی گئی، سیاست بھی ہوئی، بیان بازی بھی ہوئی، سیکیورٹی میں بھی رخنہ ڈالا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ان کی بہن اور ان کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں ہوا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحت کے معاملات میں سیاست کو ملوث نہیں ہونا چاہیے، جب یہ وزیراعظم تھے تو اپنے مخالفین سے متعلق تضحیک آمیز  بات کرتے تھے، نظر ثانی میں مودبانہ طریقے سے پوچھا گیا کیا یہ سہولت ہر قیدی کو میسر ہے، عدالتی حکم کے مطابق تمام لوازمات پورے کیے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب بار کونسل کے کچھ ارکان نے اپنا ذاتی موقف پیش کیا، چند وکلا نے بار کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں