جیل حکام نے کوریئر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی قانونی دستاویزات وصول کرنے سے انکار کیا، وکیل

جیل حکام نے کوریئر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی قانونی دستاویزات وصول کرنے سے انکار کیا، وکیل

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ جیل حکام نے کوریئر کے ذریعے قانونی دستاویزات وصول کرنے سے انکار کیا۔

اپنے بیان میں خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط کیلئے 20 اگست کو اڈیالا جیل گیا تھا، جیل حکام نے بانی کی قانونی دستاویزات وصول کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاور آف اٹارنی اور پٹیشن پیپرز وصول کرنے سے بھی جیل حکام نے انکار کیا۔ بانی کی قانونی دستاویزات بذریعہ کوریئر جیل حکام کو بھیجی گئی تھیں۔

خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ قانونی دستاویزات وصول کر کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کرنا جیل حکام کی ذمہ داری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں