پمز سانحے میں بچ جانیوالی بچی ایزل کی حالت تشویشناک

پمز سانحے میں بچ جانے والی بچی ایزل کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرِ علاج ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کی والدہ آصفہ بی بی نے بتایا کہ ایزل 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ایزل ہماری پہلی اولاد ہے، قبل از وقت پیدائش کے باعث بچی کمزور ہے جبکہ وہ دھویں سے بھی متاثر ہوئی ہے۔
آصفہ بی بی نے بتایا کہ بچی کی طبیعت ایک دن بہتر ہوتی ہے اور دوسرے دن بگڑ جاتی ہے۔
بچی کے والد وقاص کے مطابق بچی کو خون بھی لگوایا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود ایزل کی حالت بگڑ رہی ہے۔
Load/Hide Comments




