سندھ ہائی کورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت ڈی سیل کرنے کا حکم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت عالیہ نے کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا اور تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ 

عدالت عالیہ نے تحریری حکم نامہ میں درخواست گزاروں کو قبضہ دینے کا حکم جاری کیا۔ 

تحریری حکم نامے کے مطابق فریقین نے عدالتی حکم پر عمل کے بجائے ملکیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 

حکم نامے کے مطابق متروکہ وقف املاک نے عدالتی احکامات پر عمل کے بجائے عمارت کو اپنی ملکیت قرار دیا، متروکہ وقف املاک کا اقدام بظاہر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ 

حکم نامے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر ملکیت کا فیصلہ کیا، ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کے مطابق توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ایڈمنسٹریٹ متروکہ وقف املاک کو فوری طور پر عمارت ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ آئندہ سماعت تک احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروائی جائے۔ 

حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں