زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
جج ملک عابد حسین نے فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، پراسیکیوشن کی جانب سے فلک جاوید کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔
فلک جاوید پر تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، فلک جاوید 9 مئی کے کیسز میں جیل میں قید ہیں۔
Load/Hide Comments




