ہم دہشتگردی کے واقعات کو کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی

ہم دہشتگردی کے واقعات کو کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے استفسار کیا ہے کہ ہم دہشت گردی کے واقعات کو کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں؟

لاہور میں سیمینار سے خطاب میں ملک محمداحمد خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بےشمار قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے ملک کا دفاع کیا، بھارت کو جنگ میں ہر لحاظ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ میں اس خوف کے سائے میں پلا ہوں کہ میں گھر سے باہر نکلو گا تو واپس نہیں آؤں گا، میں نے بہت بم دھماکے دیکھے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے بم دھماکے میں 70، 70 افراد کو جاں بحق ہوتے دیکھا ہے۔ بتایا جائے ہم دہشت گردی کے واقعات کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ میں تو جنگوں سے ڈرتا ہوں، مجھے بارود سے ڈر لگتا ہے، میں امن چاہتا ہوں، ایم ایم عالم جیسے قومی ہیروز نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں دشمن دہشت گردی کر رہا ہے، دہشت گردی میں طلبا اور معصوم بچوں اور ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں